لاہور (سپورٹس نیوز) پی ایس ایل 11 میں پشاور زلمی کے فیلڈنگ کوچ اظہر علی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے پرفارمز کو ڈومیسٹک میں بھی کارکردگی دکھانی ہوگی۔پشاور زلمی کے فیلڈنگ کوچ اظہر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل نوجوان کرکٹرز کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے، کھلاڑیوں کو ہر فارمیٹ کی کرکٹ کو عزت دینی چاہیے، کرکٹ کو عزت نہیں دیں گے تو کرکٹ پلٹ کر عزت نہیں دے گی۔انہوں نے کہا کہ بولنگ کے شعبے میں ہمارے پاس زیادہ آپشنز ہونے چاہئیں۔خوش قسمتی سے ہمارے پاس بولنگ کے اچھے آپشنز موجود ہیں، کارکردگی میں بہتری کے لیے سب کو مل کر کوشش کرنا ہوگی۔پشاور زلمی کے بولنگ کوچ نے کہا کہ ایک دو میچز نہیں بلکہ کارکردگی میں تسلسل سے کامیابی ملے گی۔




