چنیوٹ(نامہ نگار)پیرا فورس نے ضلع بھر میں غیر قانونی کاروبار کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ امپورٹڈ سگریٹس کی بھاری کھیپ برآمد کر لی مختلف علاقوں میں کی گئی کارروائیوں کے دوران تقریباً 40 لاکھ روپے مالیت کے 25 ہزار سے زائد سگریٹ پیکٹس قبضے میں لے لیے گئے انفورسمنٹ آفیسر پیرا فورس انیلہ بلوچ کے مطابق کارروائی کے دوران 4 دکانوں کو سیل کیا گیا جبکہ برآمد ہونے والے تمام سگریٹس مزید قانونی کارروائی کے لیے محکمہ ایکسائز حکام کے حوالے کر دیے گئے ہیں ایڈمنسٹریٹر پیرا فورس واثق عباس ہرل کا کہنا ہے کہ غیر قانونی کاروبار کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رکھا جائے گا اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ نان کسٹم سگریٹس کی فروخت نہ صرف قومی خزانے کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ جرائم کے فروغ کا بھی باعث بنتی ہے۔ڈسٹرکٹ آفیسر پیرا فورس مزمل حسین نے واضح کیا کہ ضلع بھر میں نان کسٹم اشیاء کی خرید و فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔




