جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ چکو موڑ کے قریب ٹریکٹر سے گرنے والا روٹا مشین کی زد میں کر مرگی کا مریض 1شخص جاں بحق ہو گیا’ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوئی کہ ایک شخص ٹریکٹر سے گر کر شدید زخمی ہو گیا ہے ریسکیو ذرائع کے مطابق 45 سالہ محمد یاسین ولد پیران دتہ ساکن چک نمبر 144 گ ب جڑانوالہ جو کہ مرگی کا مریض تھا،ٹریکٹر کے ساتھ روٹا ویٹر چلا رہا تھا کہ اچانک دورہ (فٹس) پڑنے کی وجہ سے ٹریکٹر سے نیچے گر گیا اور روٹا ویٹر کی زد میں آ کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ریسکیو 1122 ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد متوفی کی لاش لواحقین کے حوالے کر دی ہے۔




