فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) زہریلے برگر’ شوارما کھانے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی حالت غیر ہو گئی، قے اور دست آنے سے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا’ جہاں ڈاکٹرز انکی زندگیاں بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔ تفصیل کے مطابق 210 رب کے رہائشی ظفر ولد شہامند کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب انہوں نے بازار سے برگر وغیرہ لا کر کھا کر سو گئے اور آدھی رات کو اسکی اہلیہ 40سالہ روشنائی بی بی’ 20سالہ بیٹے اویس’ 42سالہ بھائی پیراں اور بھتیجے 22 سالہ مدثر ولد علی کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی۔ قے اور دست آنے لگے، تاہم ہمسائے نے ان کی حالت دیکھ کر فوری طور پر طبی امداد کی غرض سے سول ہسپتال پہنچایا۔ تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے فوری طور پر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے اسکی جانیں بچانے کیلئے کوشاں ہیں تاہم اب انکی حالت قدرے بہتر بتائی جاتی ہے۔




