فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد کے اہم کاروباری علاقے ارشد سنٹر کے سامنے کھدائی کر کے کام مکمل کرنیوالے سڑک کو دوبارہ تعمیر کئے بغیر ”غائب” ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑک شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی’ عوامی سماجی حلقوں کا صورتحال پر اظہار تشویش’ سڑک کی فوری تعمیر و مرمت کا پرزور مطالبہ’ تفصیل کے مطابق ارشد سنٹر لاری اڈہ روڈ کو زیرزمین کاموں کیلئے سڑک کو اکھاڑ دیا گیا اور کام مکمل ہونے کے بعد وہاں پر مٹی ڈال دی گئی جبکہ سڑک کو دوبارہ اسی حالت میں نہیں لایا گیا’ اس صورتحال کے نتیجہ میں یہاں پر معمولی بارش سے کیچر بن جاتا ہے اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے جبکہ کئی موٹرسائیکل سوار پھسل کر شدید زخمی ہو چکے ہیں’ شہر کے اہم علاقے ارشد سنٹرکے سامنے کھدائی کر کے اپنا کام مکمل کرکے سڑک کودوبارہ تعمیر و مرمت نہ کرنا حیران کن ہے’ ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑک حادثات کا باعث بن رہی ہے’ عوامی حلقوں نے اس مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنیکا پرزور مطالبہ کردیا۔




