سٹیوسمتھ نے فاسٹ بائولرپیٹرسڈل کو چاچا کہہ دیا

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان سپر لیگ 11 میں ملتان سلطانز کے آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ نے بھی ساتھی کھلاڑی پیٹر سڈل کو چاچا کہہ دیا۔ملتان سلطانز کے اسٹیو اسمتھ نے پیٹر سڈل کو پوسٹ میچ گفتگو میں چاچا کہہ کر مخاطب کیا۔راولپنڈیز کے خلاف کامیابی کے بعد اسٹیو اسمتھ اور پیٹر سڈل گفتگو کر رہے تھے، گفتگو کے آغاز میں اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ ہائے اسٹیو اینڈ چاچا، وہ یہاں چاچا کے نام سے جانے جاتے ہیں۔چاچا کہنے کے بعد دونوں کرکٹرز خوش گوار موڈ میں مسکراتے رہے، بی بی ایل کے دوران حارث رف نے پیٹر سڈل کو چاچا کہنا شروع کیا تھا۔چند روز قبل پیٹر سڈل نے میڈیا ٹاک میں چاچا کہنے کے سوال پر خوشی کا اظہار کیا، انہوں نے خود کو غیر ملکی چاچا اور افتخار احمد کو لوکل چاچا کہا تھا۔اسٹیو اسمتھ اور پیٹر سڈل نے ملتان سلطانز کی ایک اور جیت، پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر آنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں