کیرئیر کے آغاز میں بالی ووڈ فلم میں اداکاری کی آفر ہوئی

لاہور(شوبز نیوز) ماضی کی معروف اداکارہ سارہ عمیر نے کہا ہے کہ شوبز میں پرچی سسٹم اس قدر مضبوط ہے کہ کئی بار بہترین کردار ملنے کے باوجود انہیں کسی اور کو دے دیا جاتا ہے۔سارہ عمیر نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری کے حوالے سے کئی انکشافات کئے۔اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ انڈسٹری میں نئی نئی آئی تھیں تو انہیں بالی ووڈ فلم کی پیشکش ہوئی تھی، یہ آفر ایورریڈی پروڈکشن کے ذریعے کی گئی تھی۔ اور ان کے مطابق انہیں شوبز میں متعارف کرانے میں بھی ایورریڈی کا بہت بڑا کردار ہے سارہ عمیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ کئی بار بہت اچھے کردار کی آفر ملتی ہے لیکن ہمارے یہاں کچھ چینلز اور پروڈکشن ہاسز ایسے ہیں جہاں اوپر سے پرچی کسی اور کی آ جاتی ہے اور وہ موقع ہاتھ سے نکل جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں