احسن خان کا ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا انکشاف

اسلام آباد (شوبز نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احسن خان نے ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا انکشاف کردیا۔اداکار احسن خان نے ذہنی دبائو کے لے قرآن کریم کی سورت کا حوالہ دیتے ہوئے اس کے روحانی اثرات پر بھی روشنی ڈالی ہے۔انہوں نے بتایا کہ میں ڈرامہ سیریل میں منفی کردار کے بعد ڈپریشن کا شکار رہا۔ان کے مطابق قرآن پاک میں بھی ڈپریشن جیسے احساسات کا ذکر موجود ہے اور اس سے نکلنے کا راستہ بھی بتایا گیا ہے۔احسن خان کے مطابق قرآن کریم ناصرف ڈپریشن جیسے مسائل کو تسلیم کرتا ہے بلکہ ان کا حل بھی فراہم کرتا ہے اور سور الضحی کی تلاوت انسان کے لیے سکون اور امید کا باعث بن سکتی ہے۔اداکار نے بتایا کہ سور الضحی میں انسان کے لیے امید اور حوصلے کا پیغام موجود ہے، یہ سورت ہمیں سکھاتی ہے کہ اللہ تعالی کبھی انسان کو تنہا نہیں چھوڑتے، حتی کہ مشکل اور تنہائی کے وقت میں بھی نہیں۔انہوں نے مزید وضاحت کی کہ اسلام میں دوسروں کی مدد کرنے کو بھی ذہنی سکون کا ذریعہ قرار دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں