فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی ، راہزنی اور چوری کی 53سنگین وارادتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین لیے، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے بھلا پھسلا کر 3خواتین اور2نوجوانوں کو اغوا کر لیا’ پولیس مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق گلبرگ کے علاقہ عید گاہ روڈ کے وارث مسیح کی بیٹی (الف) کو نامعلوم ملزمان، غلام محمد آباد کے علاقہ سلطانی چوک کے علی حیدر کی بھتیجی (ص) کو ملزمان ناصر وغیرہ، کھرڑیانوالہ کے علاقہ266ر۔ب کے اشرف کی بیٹی (س) گھر سے بازار گئی واپس نہ آئی’ جھنگ بازار کے علاقہ سلطانی چوک کے قاسم محمود کا 16سالہ بیٹا علی رضا اور منصور آباد کے علاقہ 203ر۔ب ملک پور کے ساجد محمود کا 32سالہ بھائی عثمان گھر سے ڈیوٹی پر گئے واپس نہ آئے’ جنہیں نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ الائیڈ ہسپتال موڑ پر معاذ سے جھپٹا مار کر فون، اکبر آباد چوک میں وسیم احمد سے25ہزار لیپ ٹاپ وفون، 218ر۔ب کے طاہر اقبال کی دکان سے قیمتی سامان چوری، کینال روڈ پر جبران سے نقدی وفون، حق باہو چوک ملت روڈ سے کاشف سے 5لاکھ، 113ج ب کے شفیق جاوید سے ساڑھے 5لاکھ وفون چھین لیا، راجباہ روڈ پر انعام سے35ہزار وفون چھین لیے، 75ج ب کے انوار الحق کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی، راجہ غلام رسول نگر میں احسان الٰہی کی فیکٹری سے لاکھوں کا کپڑا چوری، سمندری روڈ پر حاجی زاہد کی دکان سے لاکھوں کی بیٹریاں اور دیگر قیمتی سامان چوری، ڈجکوٹ کے علاقہ 619گ ب میں واٹر سپلائی سکیم کیلئے لگائے جانے والا 25کلو واٹ کا ٹرانسفارمر چوری، 209ر۔ب کے آصف کی دکان سے 80ہزار وسامان چوری، 225ر۔ب غفار ٹائون کے طارق کے گھر کے تالے توڑ لاکھوں کے زیورات، نقدی اور قیمتی سامان چوری، الٰہی آباد میں ناظم حسین کا بکرا چوری، ستیانہ روڈ پر نفیس سے 20ہزار وفون چھین لیا، سدھار بائی پاس کے قریب قمرالزمان کی دکان سے 8بورے آٹا چور لے اڑے، 123گ ب کے علی حمزہ سے 36ہزار وفون، 58گ ب کے شہباز کی حویلی سے مویشی چوری، 105گ ب کے فرہاد کی دکان سے قیمتی سامان چوری، اڈا اواگت کے قریب وقاص کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، 65گ ب کے ریحان یونس سے 10ہزار وفون، 33گ ب کے شہزاد علی کی شاپ سے جنریٹر چوری، 435گ ب کے یاسر سے 40ہزار وفون، 200ر۔ب کے سمیر ٹیکسٹائل کے باہر شاہد سے موٹر سائیکل چھین لی، 77ر۔ب کے ضیاء احمد سے10ہزار، 96ر۔ب کے فیصل سے90ہزار وفون، زم زم کالونی سمندری کے فضل طور کے زیر تعمیر گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، 468گ ب کے اسد رسول کے گھر سے سولر پلیٹس وسامان چوری، 465گ ب کے سجاد سے 90ہزار وفون، 228گ ب کے غلام عباس سے موٹر سائیکل، نقدی چھین لی اور دیگر واداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے، بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے۔ علاوہ ازیں سنہری چوک غلام محمد آباد کے اکمل خان، کلیم شہید کالونی نمبر2 کے یعقوب، ایوب کالونی کے انصر، گٹ والا پارک سے آفاق، سمانہ پل کے قریب عابد حسین، مخدوم روڈ فیکٹری ایریا سے محمد عمر، خواجہ ٹریول سے خالد، 67ج ب کے بلال، 66ج ب کے انصر اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔




