فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ڈی آئی بی پولیس نے بٹالہ کالونی کے علاقہ محمدی چوک میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کر کے فرار ہونیوالے ملزم کو چھ سال بعد گرفتار کر لیا۔ پکڑے جانیوالے ملزم شمروز نے ساتھیوں کے ہمراہ 31مئی 2020ء کو لومیرج کرنے پر حامد اور فوزیہ کو قتل کر دیا تھا اور ملزم چھ سال سے مفرور تھا۔ تاہم انسپکٹر منصور صادق نے اے ایس آئی احسان اور دیگر عملہ کے ہمراہ جدید ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مفرور ملزم شمروز کو گرفتار کر کے حوالہ پولیس کر دیا۔




