اہلیہ پر تشدد کرنے والے شوہر کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی (بیورو چیف)راولپنڈی کے تھانہ چکلالہ کے علاقے میں اہلیہ کو تشدد کرکے زخمی کرنیوالے خاوند کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ۔مدعیہ مسماتہ رخسانہ ہدایت نے بتایا کہ خاوند شوکت حیات سے مکان کا تنازعہ ہے اور کیس چل رہا ہے، رات کھانا لینے گھر سے باہر نکلی تو عقب سے خاوند آگیااور لوہے کے راڈوں وغیرہ سے تشدد کا نشانہ بنایا، سر اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید چوٹیں آئیں بازو ٹوٹ گیا۔پولیس کیمطابق خاتون کا میڈیکل کروا کر اقدام قتل کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں