فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی سے مولانا محمد اعظم فاروق جنرل سیکرٹری پنجاب،قاری الطاف اللہ فاروقی صدر مرکزی علما کونسل سٹی فیصل آباد، محمد ساجد نعیم قاسمی سٹی نائب صدر،محمد عابد لطیف سنہری مسجد چک نمبر243 رب، قاری محمد لیاقت، قاری عثمان طاہر نائب صدر، مولانا بدر عالم ہری سنگھ سینئر نائب صدر، قاری محمد ممتاز نائب صدر، قاری محمد یسین، مولانا عبدالقدوس، قاری محمد اختر عثمانی ڈپٹی سیکرٹری، حافظ محمد عثمان، خزانچی، قاری محمد اسلم ودیگر نے ملاقات کی۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ دن رات کی انتھک محنت، مشکل حالات میں بہترین سفارتکاری، دنیا کو جنگ سے بچانے، پاکستانی پرچم پوری دنیا میں بلند کرنے، عالمی میڈیا اور عالمی سطح پر پاکستان کے وقار کو بلند کرنے پر وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں محمد شہباز شریف، قوم کے سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور پاکستان کے ذمہ داروں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ عالمی سطح پر حالیہ جنگ رکوانے پر جمعہ 10اپریل کو اظہار تشکر منانے کا اعلان خوش آئند ہے۔




