فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ گلبرگ کے علاقہ افغان آباد میں تیز رفتار دودھ والے ٹینکر نے ڈیڑھ سالہ بچے کو کچل دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔ افغان آباد کے رہائشی محمد قاسم کا ڈیڑھ سالہ بیٹاضیغم اپنے دادا کیساتھ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ افغان آباد بکرمنڈی چوک کے قریب تیز رفتار دودھ والے ٹینکر FSC-3116 نے ٹکر مار دی تو ڈیڑھ سالہ ضیغم موٹرسائیکل سے گرا تو ٹینکر بچے کے اوپر سے گزر گیا، مضروب کو ہسپتال لا رہے تھے کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔اور ڈرائیور خرم کو گرفتار کر لیا۔




