فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ستیانہ پولیس نے ڈکیتی’ چوری کی وارداتوں میں ملوث ناصر عرف ناصری گینگ کے سرغنہ ناصر عباس کو ساتھی واجد علی سمیت گرفتار کر لیا۔ پکڑے جانیوالے ملزمان نے 10 وارداتوں کا اعتراف کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی موٹرسائیکلیں’ مال مویشی اور اسلحہ برآمد کروا دیا۔ سی پی او نے ایس ایچ او تھانہ ستیانہ آصف علی اور اسکی ٹیم کو شاباش دی ہے۔




