فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر چالاک ملزمان نے شہریوں کو جمع پونجی سے محروم کر دیا، ملزمان نے حسب معاہدہ منافع دیا نہ رقم واپس کی ، مطلبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے،بلال روڈکے شاہد محمود نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس کے واقف کا ملزم سعید نے کاروبار کیلئے 10لاکھ سے زائد رقم حاصل کر کے منافع دیا نہ رقم واپس کی۔ چک جھمرہ کے اللہ یار کا کہنا ہے کہ ملزم عبدالرحمن اس سے کاروبار کیلئے ساڑھے چار لاکھ کی رقم لیکر رفو چکر ہو گیا، تھانہ صدر کے علاقہ عبدالغفار کا کہنا ہے کہ ملزم حسنین نے لاکھوں مالیت کا الیکٹرونکس کا سامان لیکر چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا۔ 61ج ب کے رہائشی خورشید کا کہنا ہے کہ ملزم احمد نے اس کی جمع پونجی لیکر منافع دیا نہ رقم واپس کی ،مطالبہ کرنے پر چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا۔




