فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کا الائیڈ ہسپتال 2کا دورہ’ پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے کانسٹیبل علی رضا کی عیادت کی، پھولوں کا گلدستہ اور نقد انعام پیش کیا۔ آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے زخمی اہلکار کی حوصلہ افزائی اور جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور ڈیوٹی کے دوران زخمی ہونے والے کانسٹیبل کو خراج تحسین، جذبہ اور فرض شناسی کو سراہا۔ زخمی کانسٹیبل کی مکمل دیکھ بھال اور بہترین علاج معالجہ یقینی بنانے کا حکم دیا۔




