آئی پی ایل’ سنیل گواسکر کا غیر ملکی کھلاڑیوں پر پابندی کا مطالبہ

ممبئی (سپورٹس نیوز) بھارت کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے آئی پی ایل میں ان فٹ غیرملکی کرکٹرز پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔انہوں نے یہ تجویز آسٹریلین آل رائونڈر کیمرون گرین کے معاملے پر دی، وہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے 3 میچز میں صرف 18، 2 اور 4 رنز بنا سکے ہیں۔ ٹیم میں آل راونڈر کے طور پر شامل ہونے کے باوجود کیمرون گرین نے ابھی تک بولنگ بھی نہیں کی۔ 76 سالہ سنیل گواسکر نے کہا کہ ایسے کھلاڑی جو شروع سے دستیاب نہیں یا مکمل فٹ نہ ہوں انہیں آئی پی ایل میں کھیلنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں