سفاک ملزمان نوجوان کی سرکٹی نعش کھیتوں میں پھینک کر فرار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سفاک ملزمان نے نوجوان کو بے دردی سے قتل کر کے سرکٹی نعش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے، ساہیانوالہ پولیس نے سربریدہ نعش کو تحویل میں لیکر اندھے قتل کا سراغ لگانے کیلئے مقتول کے ورثاء اور نامعلوم قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق 127 رب کے رہائشی سیف اﷲ نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ وہ اپنے فارم ہائوس سے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں کھیتوں میں 40سالہ نامعلوم شخص کی سرکٹی نعش پڑی تھی، جسے نامعلوم افراد نے بے دردی سے قتل کر کے سر کاٹ کر نعش پھینک کر فرار ہو گئے جبکہ مقتول کا سر نہ مل سکا۔ جس پر پولیس کو اطلاع کی تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی۔ تاہم ابھی تک مقتول کی شناخت نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں