جنوبی کوریائی صدر نے اسرائیلی جارحیت کی ویڈیو شیئر کر دی

پیانگ یانگ (مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے اسرائیلی جارحیت پر مبنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت پر سمجھوتہ ممکن نہیں ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جنوبی کوریا کے صدر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہر حال میں بین الاقوامی انسانی قوانین کا احترام یقینی بنایا جانا چاہیے اور انسانیت کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو جس میں اسرائیلی فوجیوں کو فلسطینی بچے کیساتھ بدسلوکی کرتے اور اسے عمارت کی چھت سے نیچے پھینکتے دیکھا جاسکتا ہے کی صداقت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات کا جائزہ لینا ضروری ہے اور ان الزامات کی نوعیت نہایت سنگین ہے۔صدر لی جے میونگ نے کہا کہ جنگ کے دوران قتل و غارت ایسے ہی سنگین جرائم ہیں جیسے وہ معاملات جن پر ہم اعتراض کرتے ہیں، مثلا جبری طور پر کمفرٹ ویمن بنائے جانے کا مسئلہ یا یہودیوں کا قتل عام۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں