لاہور(بیورو چیف)پنجاب کا ڈومیسائل بنوانے کے طریق کار اور فیسوں میں اہم تبدیلیاں منظور کرلی گئیں۔کابینہ اجلاس میں ڈومیسائل کے حصول کو آسان بنانے اور فیس سٹرکچر میں تبدیلی کی باقاعدہ منظوری دی گئی،ڈومیسائل کا عمل اب ڈیجیٹل ہو گا۔ڈومیسائل کی مجموعی فیس 550روپے مقرر کرنے کی منظوری دیدی گئی،ڈومیسائل فیس 200روپے، ای اسٹامپ 300روپے، پی آئی ٹی بی کے سروس چارجز 50روپے ادا کرنا ہوں گے۔تمام ادائیگیاں موبائل ایپ ای پے پنجاب کے ذریعے ڈیجیٹلی کی جائیں گی، ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کی کورئیر کے ذریعے گھر تک فراہمی کو بھی نظام کا حصہ بنایا گیا،مستقبل قریب میں یہ سروس ”دستک ایپ”پر بھی دستیاب ہوگی۔




