پٹرولنگ پوسٹ چمبرانوالی کے4اہلکار نوکری سے فارغ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایس ایس پی مرزا انجم کمال کا کرپشن کے خلاف بڑا ایکشن’ پٹرولنگ پوسٹ چمبرانوالی کی لیڈی کانسٹیبل سمیت چار ملازمان کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل آفس ایس ایس پی پٹرولنگ فیصل آباد میں اردل روم کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پٹرولنگ پوسٹ چمبرانوالی کی کے سب انسپکٹر شاہد اقبال، کانسٹیبل ناصر حیات، لیڈی کانسٹیبل عشرت فاطمہ اور خالدہ پر وین کو سوشل میڈیا پر وائرل بدعنوانی و کرپشن سے متعلق وڈیو وائرل ہونے کے باعث پیش کیا گیا۔ ایس ایس پی مرزاانجم کمال نے سب انسپکٹر شاہد اقبال، لیڈی کانسٹیبل عشرت فاطمہ،کانسٹیبل ناصر حیات اور لیڈی کانسٹیبل خالدہ پروین کوڈسمس کردیاہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کرپٹ اور بدعنوان ملازمان محکمہ کے اہل نہیں ہیں۔ پٹرولنگ پولیس کو کرپشن اور بدعنوانی سے پاک کریں گے۔ پٹرولنگ پولیس سے کالی بھیڑوں کو کو چن چن کر نکالیں گے۔ پٹرولنگ پولیس کا ادارہ شہریون کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہے نہ کہ ان کے استحصال کے لئے۔ پٹرولنگ پوسٹوں کو سرپرائز چیک کیا جائے گا اور خفیہ مانیٹرگ کا عمل تیز کیا جائے گا۔انہوں نے ڈسٹرکٹ فیصل آباد،جھنگ ٹوبہ اور چنیوٹ کے ڈی ایس پیز کو سخت ہدیات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولنگ پوسٹ ہائے کی سرپرائز چیکنگ کو موثر بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں