ماسکو (سپورٹس نیوز) روسی ٹینس اسٹار میڈویڈوف نے بدترین شکست کے بعد غصے میں آپے سے باہر ہو کر اپنا ریکٹ ہی توڑ ڈالا۔روس کے معروف ٹینس اسٹار ڈینئیل میڈویڈوف کو مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس کے ابتدائی مرحلے میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میڈویڈوف کو ابتدائی مرحلے میں میڈیو بارٹینی نے اپ سیٹ شکست سے دوچار کیا اور وہ پہلی بار کسی میچ میں کوئی ایک گیم بھی نہ جیت پائے۔




