آسام(سپورٹس نیوز) بھارت کے اسٹار فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو 15 سالہ کرکٹر نے پہلے ہی اوور میں دو چھکے لگا کر شائقین کرکٹ کو حیران کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 15 سالہ کرکٹر ویبھو سوریاونشی کا تعلق بہار سے ہے، 7 اپریل 2026 کی شام ممکنہ طور پر ویبھو کی زندگی کا سب سے یادگار دن ہو گا۔ جہاں دنیا کے ٹاپ بلے باز جسپریت بمراہ کی بولنگ سے خوفزدہ ہیں وہیں اس نوجوان نے اپنے جارحانہ انداز سے بمراہ کو دو چھکے لگا کر ہر کسی کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔آئی پی ایل 2026 میں راجستھان رائلز اور ممبئی انڈینز کے درمیان ہونیوالے میچ سے پہلے، سب سے زیادہ زیر بحث میچ ویبھو بمقابلہ بمراہ تھا۔ ہر کوئی اس مقابلے کو دیکھنے کیلئے بے تاب تھا، لیکن بارش کے باعث میچ11اوورز تک محدود کر دیا گیا۔




