فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروباری تنازعات پر چالاک ملزمان کا 5شہریوں کیساتھ نصف کروڑ کا فراڈ’ رقوم کا مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ تفصیل کے مطابق سرکلر روڈ کے تاجر یاسر نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم شاہد محمود نے 23لاکھ 50ہزار کا مال لیکر بدلے میں چیک دیا جو کہ بوگس نکلا۔ منصورآباد کے علاقہ 203 رب کے طارق کا کہنا ہے کہ ملزم طالب حسین نے کاروبار کیلئے 12لاکھ کی رقم لیکر ہڑپ کر لی’ سول لائن پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے فرزانہ بی بی نے بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم شاہد نے کاروبار کیلئے جمع پونجی 6لاکھ لیکر واپس نہ کی۔ چباں روڈ کے عمر فاروق سے ملزم عدنان نے ساڑھے 4لاکھ اور جڑانوالہ کے علاقہ علی پور بنگلہ کے عثمان سے ملزم شاہ جہان نے 4لاکھ کی رقم لیکر واپس کرنے سے انکار کر دیا۔




