فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹائون عدیل اکرم نے ہاکی سٹیڈیم گاڑیوں کے شوروم میں گھس کر فائرنگ کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق 9اپریل کی شب ملزمان نبیل باجوہ’ ملک شاہد عرف اشتیاق اور محمد عمر شہزاد نے سوساں روڈ پر واقع ہاکی سٹیڈیم میں روشان بابر کے شوروم میں داخل ہو کر فائرنگ کر دی تھی جس کے باعث شوروم کے شیشے ٹوٹ گئے اور علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا اور شوروم کے مالک کو گالم گلوچ بھی کی۔ ملازم عبدالرحمن کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔




