کراچی (سپورٹس نیوز) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل عثمان طارق نے کہا ہے کہ کوئی ایک وکٹ نہیں، سب ہی بیٹرز کی وکٹ پر نظریں ہیں، جب ٹیم کو آپ سے توقعات ہوتی ہے تو یہ ذمے داری کا احساس اہم ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیل کر پلیئر کا اعتماد کافی بہتر ہو جاتا ہے، انٹرنیشنل کرکٹرز سے لیگ کرکٹ میں توقعات بڑھ جاتی ہیں،ٹاپ لیول کرکٹ میں آپ کا نام نہیں بلکہ آپ کی پرفارمنس اہم ہوتی ہے، آپ جتنا بڑا بھی نام ہوں، اگر اچھی بالنگ نہیں ہوگی تو رزلٹ نہیں ملے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اپنے ایکشن کے اثر کی بنیاد پر نہیں بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر انحصار کرتا ہوں، کوشش ہوتی ہے کہ بیٹر کو اس کے سٹرانگ زون کے بجائے اپنے پلان کے مطابق کھلاں۔عثمان طارق نے مزید کہا کہ آج کل ٹی 20 کرکٹ کافی بیٹنگ فرینڈلی ہوگئی ہے، بالرز کو کافی دماغ لگانا ہوتا ہے، بیٹر کے لئے میچ کی سیچیوشن کے مطابق گیندیں پلان کرتا ہوں۔




