آئی پی ایل کرکٹ سے زیادہ بالی ووڈ فلم لگتا ہے’ رائلی روسو

کراچی (سپورٹس نیوز) پی ایس ایل 11 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر رائلی روسو کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل کرکٹ سے زیادہ بالی ووڈ فلم لگتا ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مایہ ناز بیٹر رائلی روسو نے آئی پی ایل کے مقابلے میں پی ایس ایل کے معیار کی تعریف کردی اور بھارتی لیگ کو کرکٹ سے زیادہ فلم قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل بہت طویل ٹورنامنٹ ہے اور پی ایس ایل بہت زیادہ کمپیکٹ ٹورنامنٹ ہے جہاں مقابلہ بہت زیادہ سخت ہوتا ہے۔رائلی روسو نے کہا کہ آئی پی ایل میں ظاہر ہے کہ اس کے پیچھے پورا بالی ووڈ ہے لہذا یہ اصل کرکٹ سے کہیں زیادہ فلم لگتا ہے۔واضح رہے کہ آئی پی ایل اور پی ایس ایل کا موازنہ اس سے قبل بھی کیا جاتا رہا ہے اور سابق کرکٹرز کی جانب سے پی ایس ایل کے معیار کو اچھا قرار دیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں