لاہور (سپورٹس نیوز) آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ٹیموں کی تعداد بڑھانے کی تجویز زیرغور ہے۔آئی سی سی ورکنگ گروپ 12 ٹیموں کو شامل کرنے کی تجویز پیش کرے گا، افغانستان، زمبابوے، آئرلینڈ کو شامل کرنے کی تجویزدی جائے گی، چیمپئن شپ میں ایک ٹیسٹ پر مشتمل سیریز شامل کرنے کی تجویز بھی دی جائیگی۔اب تک ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 9 ٹیمیں ایک ہی لیگ میں حصہ لیتی رہی ہیں، ہر ٹیم 6 سیریز کے دوران کم از کم 12 میچ کھیلتی ہے جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل کا تعین جیت کے فیصد کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کو 12 ٹیموں کی لیگ میں تبدیل کر دیا جائے گا۔




