لاہور( شوبز نیوز) سینئر اداکار بہرو ز سبزوار ی کوشوبز انڈسٹری میں پچاس سال مکمل ہو گئے ۔ اس مناسبت سے ان کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد ہو گی جس میں ان کی فنی صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیاگیا ۔بہروز سبز واری نے پہلے ڈرامے سے لے کر آج تک اداکاری میں اپنا جو معیار قائم کیا تھا وہ پانچ دہائیاں گزرنے کے باوجود بر قرار ہے جو بڑا کارنامہ ہے ۔ ان کا ”کباچہ ” اور ”نوشا ” کا کردار ان کے پرستاروں کے ذہنوں پر آج بھی نقش ہے ۔نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی درازی عمر کے لئے دعائیں بھی کیں۔




