ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا ہے کہ ریتا دتہ سے جس دن طلاق ہوئی وہ رات میرے لئے بہت مشکل تھی ۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں عامر خان نے کہا کہ پہلے کبھی شراب نہیں پیتا تھا لیکن حالات اس وقت بدل گئے جب اہلیہ طلاق کے بعد بچوں کیساتھ گھر چھوڑ کر چلی گئیں۔




