اسلام آباد (بیوروچیف) محکمہ خزانہ نے ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر طبی عملے کی تنخواہوں اور ادارہ جاتی اخراجات کے لیے خطیر رقم جاری کر دی ہے۔حکام کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کو 33 ارب روپے فراہم کیے گئے ہیں، جبکہ محکمہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن کو 1 ارب 40 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔یہ فنڈز تنخواہوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں کے آپریشنل اخراجات پورے کرنے کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق بجٹ میں پٹرول، بجلی، گیس کے بلز اور دیگر دفتری اخراجات بھی شامل ہیں، تاکہ صحت کے اداروں کے امور بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہ سکیں۔




