سری لنکا کے چرتھ اسالنکا پاکستان سپرلیگ کا حصہ بن گئے

لاہور(سپورٹس نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 11 کی دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے بنگلا دیشی وکٹ کیپر بیٹر پرویز حسین ایمون کے زخمی ہو کر باہر ہونے کے بعد سری لنکا کے بیٹنگ آل رانڈر چرتھ اسالنکا کو بقیہ میچوں کے لیے ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے پرویز حسین ایمون کندھے کی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے۔ قلندرز کے حالیہ میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف فیلڈنگ کے دوران آصف علی سے ٹکرانے کے باعث ان کے کندھے کا لگامنٹ پھٹ گیا تھا۔ ایمون نے اس سیزن میں قلندرز کی جانب سے تین میچز کھیلے تھے۔بائیں ہاتھ سے جارحانہ بیٹنگ اور آف اسپن بالنگ کرنے والے چرتھ اسالنکا بین الاقوامی کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں