میرا منگیتر آپ کا دیوانہ ہے: لڑکی نے سونم باجوہ کی وجہ سے منگنی توڑ دی

ممبئی (شوبز نیوز) بھارت کی پنجابی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نامور اداکارہ سونم باجوہ ایک جوڑے میں علیحدگی کی وجہ بن گئیں۔انڈین میڈیا کے مطابق سونم باجوہ نے ایک دلچسپ قصہ سنایا کہ کیسے ایک لڑکی کو اپنی منگنی ختم کرنی پڑی کیونکہ اس کا منگیتر اداکارہ کو پسند کرتا تھا۔سونم باجوہ نے ایمیزون ایم ایکس پلیئر کے شو میں شرکت کے دوران قصہ سنایا کہ ایک لڑکی میرے پاس آئی اور پوچھا کہ کیا آپ سونم باجوہ ہیں؟ جب میں نے ہاں کہا تو اس نے بتایا کہ آپ کی وجہ سے میری منگنی ٹوٹ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں