سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی،13دکاندار گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر پولیس نے چھاپے مار کر سمارٹ لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے پر 13دکانداروں کو دھر لیا’ متعدد دکانداروں کو وارننگ دیتے ہوئے حکومت کے طے شدہ شیڈول کے مطابق کاروباری مراکز’ مارکیٹ رات 8 بجے جبکہ ہوٹل’ ریسٹورنٹس’ فوڈ پوائنٹس رات 10 بجے بند کریں’ گلبرگ پولیس نے گلبرگ روڈ’ نڑوالا روڈ’ طارق روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے سمارٹ لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے پر دکانداروں کو پکڑ لیا۔ جبکہ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے ڈجکوٹ روڈ پر بابا فرید ہوٹل کے مالک نیامت علی کو حکومتی احکامات کی پابندی نہ کرنے پر پکڑ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں