تیز رفتار مزدا ٹرک کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق،2زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تیز رفتار مزدا ٹرک کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق’ دو ساتھی بری طرح زخمی ہو گئے، حادثہ کا مرتکب ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق گڑھ کے رہائشی شہریار علی نے بتایا کہ وہ اپنے دوستوں وقار ندیم اور طلال کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہے تھے کہ جب دربار بابا ثنا محمد چشتی کے قریب پہنچے تو عقب سے آنیوالے تیز رفتار مزدا ٹرک کی ٹکر لگنے سے تینوں بری طرح زخمی ہو گئے، جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں پر وقار ندیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں