اسلام آباد (بیورو چیف)پاکستان سٹیل ملز بحالی اورتوسیع کیلئے روس کے بڑے نجی گروپ و پاکستان سٹیل ملز انتظامیہ کے درمیان تیسرے پروٹوکول پردستخط ہوگئے۔ذرائع وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق روسی کمپنی اسٹیل ملزکی مرحلہ واربحالی اور پیداوار میں اضافہ کریگی،طویل المدتی ہدف کے تحت سٹیل ملزکی سالانہ پیداواری صلاحیت 30لاکھ ٹن تک بڑھائی جائے گی۔ذرائع وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق سٹیل ملز کی بحالی سے صنعتی سرگرمیوں میں تیزی ملنے کا امکان ہے،روسی کمپنی پاکستان اسٹیل ملز منصوبے کیلئے تکنیکی اور مالی تعاون فراہم کرے گی۔




