فہیم اشرف نے PSL کا اہم سنگ میل عبور کر لیا

کراچی (سپورٹس نیوز) اسلام آباد یونائیٹڈ کے تیز گیند باز فہیم اشرف نے اتوار کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں حیدرآباد کنگز مین کے خلاف پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے میچ کے دوران ایک اہم سنگ میل حاصل کیا۔ فہیم اشرف نے میچ میں دو وکٹیں لے کر پی ایس ایل کی تاریخ میں 100 وکٹیں حاصل کیں اور یہ سنگ میل عبور کرنے والے صرف پانچویں بولر بن گئے۔دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نے اپنے 89ویں پی ایس ایل میچ میں یہ اعزاز حاصل کرکے حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، وہاب ریاض اور شاداب خان کے ساتھ جگہ بنائی۔ کراچی کنگز کے تیز گیند باز حسن علی اس وقت 96 میچوں میں 134 وکٹوں کے ساتھ آل ٹائم وکٹوں کے چارٹ میں سرفہرست ہیں جبکہ لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی 89 میچوں میں 132 وکٹیں لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ پشاور زلمی کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض 88 میچوں میں 113 وکٹیں لے کر تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان 98 میچز میں 112 وکٹیں لے کر چوتھے نمبر پر ہیں اور ٹاپ فائیو میں واحد سپنر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں