کسی بھی فرنچائز ٹیم کی کامیابی کیلئے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے’ سلمان اقبال

لاہور (سپورٹس نیوز) کراچی کنگز کے اونر سلمان اقبال نے ایچ بی ایل پی ایس ایل ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی فرنچائز ٹیم کی کامیابی کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کے درمیان مضبوط تعلق پر مبنی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے کھلاڑی ماضی میں کراچی کنگز کا حصہ رہے ہیں اور ایڈم زمپا کو انہوں نے ایک بہترین انسان قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ وارنر کو گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، اور جب انہیں ڈرافٹ میں منتخب کیا گیا تھا تو اسی وقت فیصلہ کرلیا گیا تھا کہ وہ قیادت کریں گے۔سلمان اقبال نے بتایا کہ انگلینڈ کے آل راونڈر معین علی کو مڈل آرڈر کو مضبوط بنانے کے لیے پری آکشن میں شامل کیا گیا، جبکہ وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کو تین کروڑ روپے میں خریدا گیا جس پر وہ خود بھی حیران تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ اعظم خان پہلی بار اپنے آبائی شہر سے ایچ بی ایل پی ایس ایل کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اگر اسٹیڈیم خالی ہوں تو کراچی کنگز کو فائدہ ہوگا کیونکہ ٹیم نے اپنا آخری ٹائٹل 2020 میں جیتا تھا، تاہم ان کے مطابق ہر میچ میں کارکردگی اہم ہوتی ہے۔سلمان اقبال نے لاہور قلندرز کو ایک مضبوط حریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ٹیم کے خلاف کھیلتے ہوئے کراچی کنگز دباو محسوس کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں