لاہور(سپورٹس نیوز)پشاور میں منعقدہ61 ویں نیشنل چیمپین شپ 2026 میں پاکستان پولیس سپورٹس کی خواتین ٹیبل ٹینس ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ اس قومی ایونٹ میں آرمی، واپڈا، ایف آئی اے اور پاکستان ریلویز سمیت ملک بھر کی مختلف ٹیموں نے شرکت کی،جہاں پاکستان پولیس کی خواتین کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کی۔




