ایران نے فٹبال ٹیم کی کپتان کے منجمند اثاثے بحال کر دیئے

تہران (سپورٹس نیوز) ایران کی عدلیہ نے ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان زہرا غنبری کے ضبط شدہ اثاثے بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق ایرانی عدالت نے یہ فیصلہ زہرا غنبری کے رویے میں تبدیلی اور بے گناہی کے اعلان کے بعد کیا ہے۔ زہرا غنبری ان 6 کھلاڑیوں میں شامل تھیں جنہوں نے رواں سال مارچ میں آسٹریلیا میں ایشین کپ کے دوران پناہ لینے کی درخواست دی تھی تاہم بعد میں انہوں نے اپنا فیصلہ واپس لیتے ہوئے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ایران واپسی کا اعلان کیا تھا۔آسٹریلیا کے وزیرِ داخلہ ٹونی برک نے اس سے قبل کہا تھا کہ کھلاڑیوں کو ایران واپسی پر ممکنہ سزا کے خدشے کے پیشِ نظر پناہ کی پیشکش کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں