لندن (سپورٹس نیوز) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کوا یشیز سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف بدترین کارکردگی پر شدید تنقید کا سامنا ہے، مشہورِ زمانہ کرکٹ میگزین وزڈن المناک کے ایڈیٹر لارنس بوتھ نے آسٹریلیا کے حالیہ دورے میں انگلینڈ کی کارکردگی کو انتہائی مایوس کن قرار دیتے ہوئے اسے بے جان، لاپرواہ اور نااہل قرار دیا ۔بین سٹوکس کی قیادت میں انگلینڈ ٹیم کو آسٹریلیا میں پانچ میچوں کی سیریز میں1-4سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس دورے میں نہ صرف میدان میں ناقص کارکردگی دیکھنے میں آئی بلکہ تیاری کے ناقص انتظامات اور ٹیم کلچر سے متعلق الزامات بھی سامنے آئے۔




