ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ماتروبھومی کو سینیٹائز کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان کی جنگی ڈرامے پر مبنی فلم ماتروبھومی گزشتہ چند ہفتوں سے تبدیلیوں کی وجہ سے شہ سرخیوں میں ہے۔مارچ تک فلم کا نام بیٹل آف گلوان تھا اور کہا جاتا تھا کہ یہ گلوان وادی میں بھارتی اور چینی افواج کے درمیان حقیقی جھڑپ پر مبنی ہے لیکن اب رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ناصرف فلم کا عنوان تبدیل کیا گیا ہے بلکہ چین اور وادی گلوان کے حوالے سے سین بھی ہٹا دیے گئے ہیں۔بالی ووڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق یہ وزارت دفاع کی ہدایت کے مطابق کیا گیا ۔




