برٹنی اسپیئرز نے گرفتاری کے بعد بڑا فیصلہ کرلیا

کیلیفورنیا(شوبز نیوز) امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے مبینہ طور پر نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کے الزام میں گرفتاری کے بعد خود کو رضاکارانہ طور پر ایک بحالی مرکز میں داخل کرا دیا ہے۔ یہ اقدام ان کی زندگی میں بہتری لانے کی کوششوں کے لئے اٹھایا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق برٹنی اسپیئرزکو 4 مارچ کو کیلیفورنیا کے شہر وینچورا میں منشیات اور الکحل کے زیر اثر گاڑی چلانے کے شبے میں گرفتار کیا گیا تھا، تاہم انہیں اگلے ہی روز رہائی مل گئی تھی۔ان کے نمائندے نے بتایا کہ یہ واقعہ ناقابلِ قبول تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں