شوہر کو قتل کرنیوالی خاتون آشنا سمیت گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر نشاط آباد پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگاتے ہوئے شوہر کو قتل کرنے والی خاتون کو آشنا سمیت گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ نشاط آباد پولیس کو چند روز قبل موٹروے سروس روڈ پر نوجوان کی نعش ملی تھی جس کے سینے پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔ تاہم پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوچھ گچھ کی تو نعش 6 ج ب کے رہائشی ارشاد کی معلوم ہوئی۔ ایس ایچ او نشاط آباد ساجد محمود نے شک پڑنے پر مقتول ارشاد کی بیوی فرح بی بی کو حراست میں لیکر بازپرس کی تو اس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے اپنے آشنا رمیض عرف منا کے ساتھ ملکر ارشاد کو اغواء کر کے قتل کر کے نعش موٹروے سروس روڈ پر پھینک دی تھی کیونکہ اس کا شوہر ارشاد ناجائز تعلقات میں رکاوٹ تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں