لاہور (سپورٹس نیوز) ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ فاسٹ بولر کورٹنی والش نے شاہین آفریدی کو ماڈرن ڈے کا مکمل فاسٹ بولر قرار دے دیا ہے۔نجی ٹی وی سے سابق ویسٹ انڈین بولر کورٹنی والش کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فاسٹ بولرز کی لائن ہمیشہ کی طرح طاقتور ہے جبکہ شاہین آفریدی جدید دور کے مکمل فاسٹ بولر کے طور پر سامنے آئے ہیں۔کورٹنی والش بطور کوچ راولپنڈی سیٹ اپ کا حصہ ہیں، انہوں نے کہا کہ فاسٹ بولرز نے ہمیشہ سے ہی پاکستان کی کامیابی کا اہم کردار ادا کیا ہے اور یہ ہی چیز باقی دنیا سے پاکستانی بولرز کو مختلف بناتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ ماضی میں دیکھیں تو سرفراز نواز سے لے کر وسیم اکرم، وقار یونس اور اب نوجوان فاسٹ بولر سامنے آئے ہیں۔سابق ویسٹ انڈین بولر نے کہا کہ شاہین آفریدی جس طرح کھیلتا ہے وہ شاندار ہے، پاکستان اور فرنچائز کرکٹ میں ان کی کارکردگی بہترین ہے۔انہوں نے نسیم شاہ اور محمد وسیم جونیئر کی بھی تعریف کی ہے۔




