اسٹارز کو چاہیے کہ ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر نہ لائیں’ عاشر وجاہت

کراچی (شوبز نیوز) پاکستان کے اداکار و گلوکار عاشر وجاہت کا کہنا ہے کہ اسٹارز کو چاہیے کہ ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر نہ لائیں۔عاشر وجاہت ایک اداکار، گلوکار ہیں اور وہ وجاہت رف اور شازیہ وجاہت کے بیٹے کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں وہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل کفیل میں سبک کا کردار نبھا کر مداحوں کو دل جیت رہے ہیں۔نجی ٹی وی کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں عاشر نے خاندان اور زندگی کے بارے میں بات کی۔وہ چائلڈ اسٹار رہے ہیں اور لائم لائٹ میں پلے بڑھے ہیں، انہوں نے بتایا کہ اسٹارز کو عوامی طور پر اپنے آپ کو سوشل میڈیا پر کس طرح رکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میرے تقریبا تمام بڑے نام دوست ہیں کیونکہ وہ میرے گھر آتے ہیں، میری دوستی ہانیہ عامر، عاصم اظہر، ثمر جعفری سے ہے۔اداکار نے کہا کہ اسٹارز کو چاہیے کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کو بھی سوشل میڈیا پر نجی رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں