فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پیر سید مہر فرید الحق گیلانی گولڑوی رحمتہ اللہ علیہ کے ایصال ثواب کیلئے ”جامع مسجد نور مدینہ صدیق اکبر ٹائون” میں محفل کل منعقد ہو گی، 17اپریل جمعتہ المبارک کو نماز مغرب کے بعد ہونیوالی محفل میں تلاوت قرآن پاک ونعت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے علاوہ ڈاکٹر حضرت علامہ مولانا سید صداقت علی شاہ بخاری گولڑوی خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ سید آفتاب عظیم بخاری گولڑوی کی اطلاع کے مطابق گزشتہ دنوں آستانہ عالیہ غوثیہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشین پیر سید معین الحق گیلانی گولڑوی کے جواں سال صاحبزادے پیر سید مہر فرید الحق گیلانی گولڑوی رحمتہ اللہ علیہ کا وصال ہوگیا تھا انکی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے انکی یاد میں ایک محفل پاک بعنوان ”تعلیمات مہریہ محفل ذکر” کل بعد نماز مغرب جامع مسجد نور مدینہ صدیق اکبر ٹائون گلی نمبر 7نزدتھانہ رضا آباد میں منعقد ہو گی۔ محفل پاک کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ جمعتہ المبارک کو بعد نماز مغرب منعقد ہونیوالی اس محفل کے اختتام پر پیر سید مہر فرید الحق گیلانی گولڑوی وامت محمدیہ کے دیگر مرحومین کے لئے خصوصی دعا کی جائے گی۔ سید آفتاب عظیم بخاری نے احباب محبت سے شرکت کی درخواست کی ہے۔ اختتام محفل پر شرکاء کے لئے لنگرکابھی اہتمام ہوگا ۔




