کمشنر فیصل آباد کا چلڈرن ہسپتال کا سرپرائز وزٹ،طبی سہولیات پر اطمینان کااظہار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت صحت کی سہولیات کو چوکس رکھنے کیلئے کمشنر فیصل آباد محترمہ مسرت جبیں کا چلڈرن ہسپتال جھنگ روڈ کا سرپرائز وزٹ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار۔ کمشنر فیصل آباد کی آمد پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر نوید اور دیگر ڈاکٹرز اور عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا۔ کمشنر محترمہ مسرت جبیں نے چلڈرن ہسپتال کی مختلف وارڈز کا وزٹ کرتے ہوئے مریضوں بچوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا مشاہدہ کرتے ہوئے مریض بچوں کی عیادت کرتے ہوئے ان کے والدین سے ادویات کی فراہمی اور دیگر طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں طبی مشینری کے فعال ہونے کی تصدیق کی اور ہسپتال میں صفائی کے معیار کو بھی چیک کیا۔ انہوں نے ویٹنگ ایریاز میں پنکھوں کے فعال ہونے اور ٹھنڈے پانی کی دستیابی سمیت دیگر سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے چائلڈ ڈویلپمنٹ سنٹر سمیت دیگر شعبوں میں دستیاب طبی سہولیات کو چیک کیا۔ کمشنر مسرت جبیں نے ایم ایس چلڈرن ہسپتال عامر نوید کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مریض بچوں کے علاج معالجہ میں تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے اور ہسپتال کو درکار وسائل کی فراہمی کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں اور سرکاری ہسپتالوں کی انسپکشن کا عمل جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں