پنجاب حکومت معیار تعلیم بلند کرنے کیلئے کوشاں ہے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے پی پی 115سے ایم پی اے میاں طاہر جمیل وممبر سنڈیکیٹ جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم سے خصوصی ملاقات، طلبہ اور یونیورسٹی کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ میاں طاہر جمیل نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت، بالخصوص وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف تعلیم کے شعبے کا معیار بلند کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہیں۔ طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ اور الیکٹرک بائیک جیسی سہولیات قابل تحسین ہیں، جن سے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع مل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طلبہ اور یونیورسٹی کو درپیش مسائل حل کرانے کی ہر ممکن کوشش کرو ں گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں