تیز رفتار ڈالہ کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ جھنگ روڈ پر تیز رفتار مزدا ڈالہ کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 ج ب کا رہائشی اعجاز موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ جھنگ روڈ پر بائی پاس کے قریب عقب سے آنیوالے تیز رفتار مزدا ٹرک کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو گیا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں